بی موڑکھو کوشٹ قاق لشٹ ایریگیشن اسکیم کے لیے فنڈز کی منظوری پر عوام موڑکھو کے دلوں میں خوشی کی لہر
اپر چترال(جمشیداحمد)موڑکھو کے معروف ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق منیجرظہیرالدین نےاپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایشین بنک کی جانب سے موڑکھو کوشٹ قاق لشٹ ایریگیشن اسکیم کے لیے فنڈز کی منظوری پر عوام موڑکھو کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گٸی ہے مذکورہ ایریگیشن چینل بذریعہ ٹنل وادی تریج بمقام زوندرنگرام سے موڑکھو کی طرف لاٸی جارہی ہے جو کہ موڑکھو کوشٹ کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اس ٹنل کی تعمیر سے موڑکھو بشمول قاقلشٹ کے لاکھوں جریب زمینات سیراب ہونگے اور علاقے میں زرعی انقلاب اسکتی ہے۔حال ہی میں ایشین ڈولپمنٹ بینک کی نمایندہ وفد نے تحصیل موڑکھو تشریف لاکر عوام کو فنڈ منظور ہونے کی خوشخبری سنا دیں اور ٹنل کی مقام کا تفصیلی دورہ کیااور علاقے کے عماٸیدین سیاسی وسماجی شخصیات اور نوجوانون سے ملے اور موڑکھو کے عوام نے بھر پور طریقے سے ان کا خیر مقدم کیا اور ادادے اور متعلقہ حکام کےساتھ ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایں