تازہ ترین

روز تنظیم ستمبر کی 11تاریخ کو چترال میں اسکالرشپ سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہہ

چترال ( نمائندہ آوازچترال)روز تنظیم ستمبر کی 11تاریخ کو چترال میں اسکالرشپ سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کردیا جس میں ملک بھر سے پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کے سربراہان ، اکیڈیمیا اور اعلیٰ تعلیم کی پروموشن کے لئے کوشان حضرات شرکت کریں گے ۔ اس بات کا فیصلہ منگل کے روز چیر مین روز ہدایت اللہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں وہ ننگ باڈی کے ارکان شریک ہوئے ۔اس اجلاس میں ستمبر میں ہونے والے چترال سکالر شپ سمٹ کی انعقاد کے سلسلے میں امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔” اس سال کی سمٹ کا مقصد چترالی کمیونٹی میں انسان دوستی اور خیر کے کاموں میں باہر کی کمیونٹینز اور اداروں پر انحصار کو کم سے کم کرکے اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کے احساس کو اُجاگر کرنا ہے تاکہ ہم اپنے مسائل کو اپنی مدد آپ کے اصولوں کے تحت حل کرنے کے قابل ہوسکے۔ تمام ممبران کی باہمی مشاورت اور گفت وشنید کے بعد ذیل امور کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے فیصلہ ہوا کہ اس سمٹ میں قرطبہ یونیورسٹی، سکاس یونیورسٹی، اباسین یونیورسٹی، الحمد اسلامک یونیورسٹی، پی اے سی پشاور، پی سی ایم ایس پشاور، یوایم ٹی لاہور ، اقراء نیشنل یونیورسٹی، مسلم ایجوکیشن سسٹم، رفاء انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، رحمن فاونڈیشن ہسپتال لاہور کے سربراہان اور نمایندگان کے علاوہ میڈیا کے چند اہم شخصیات شرکت کرینگے۔ اس کے علاوہ چترال کے دونوں اضلاع سے مخیر خواتین و حضرات اور علم دوست شخصیات کے علاوہ معاشرے کے ہر شعبے سے نمایاں افراد اس سمٹ میں شریک ہونگے اوراس کے علاوہ اعلی سرکاری حکام اور منتخب نمائندگان کو بھی اس اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ پروگرام ایک مقامی ہوٹل کے سبزہ زار میں صبح 9بجے شروع ہوکر 12بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگا۔ اس موقع پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور ذمہ داریاں تفویض کی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button