تازہ ترین

 لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا

راولپنڈی(آازچترال نیوز)پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ر کمانڈر بہاولپور اورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء ملٹری سیکرٹری پاک فوج تعینات کر دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا، وہ ملٹری سیکرٹری پاک فوج فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، وہ کمانڈر پشاور فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو پاک فوج تعینات کیا گیا ہے، وہ کور کمانڈر بہاولپور فرائض سرانجام دے رہے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ جی او سی میران شاہ بھی تعینات رہے۔لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات جنوبی وزیرستان میں بطوربریگیڈیئر بریگیڈکی کمانڈ کرچکے ہیں اور انہوں نے آئی ایس آئی میں تعیناتی کے دوران افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات چین میں بطور دفاعی اتاشی بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button