تازہ ترین

مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کروانے کیلئے قانون سازی

 

 لندان (آوازچترال رپورٹ)مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کروانے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے پارٹی قائد کی نااہلی ختم کروانے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 62 ون ایف پر آئین خاموش ہے، قانون سازی کے ذریعے تاحیات نااہلی ختم کریں گے، پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو غلط نااہل کیا گیا، اس قانون کو بدلنے کی ضرورت ہے، تاحیات نااہلی آئین میں نہیں ہے، اس پر ہماری جماعتیں غور کر رہی ہیں، قانون سازی کیلئے کام ہورہا ہے۔ تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور عمران خان کی نااہلی کی کوششوں کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے، فارن فنڈنگ ثابت ہوچکی پارٹی پر پابندی لگنی چاہئے، توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف کیس مضبوط ہے وہ نااہل ہونے جارہے ہیتاحیات نااہلی کے 3 افراد شکار ہوئے ہیں اب چوتھے عمران خان ہوسکتے ہیں، مس ڈکلیئریشن انہیں نااہل کرتی ہے۔ تحریک انصاف فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پارٹی نے جو فنڈز اکٹھے کیے اس میں ایک بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق آپ غیر ملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لے سکتے، عمران خان نے چیریٹی کے نام پر رقم لی اور سیاسی مقصد کے لیے استعمال کی۔الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی غیرممنوعہ فنڈنگ ضبط کرے گا، پھر الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بنیاد پر حکومت پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جائزہ لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی ممبر شپ سے مستعفی ہوجائیں تو وہ پابندی سے بچ جائیں گے، پابندی تحریک انصاف پر لگے گی اور عمران خان پر نااہلی کا کیس چلے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button