تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف نے چترال کے لئے جو خدمات کئے ہیں ماضی میں انکی مثال نہیں ملتی..افگن رضا

 چترال(آوازچترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے سیکرٹری اطلاعات افگن رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے قائدین حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بری شکست کے بعد مایوسی اور دباؤ کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے حقائق سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں افگن رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر اللہ خان اور دیگر قائدین کے گزشتہ دنوں کی پریس کانفرنس انکے بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے اور وہ بیانات اور پریس کانفرنسوں کے ذریعے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت پر بے بنیاد الزام لگانے میں مصروف ہیں۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے بیانات کا حقائق سے دور تک کوئی تعلق نہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نے چترال کے لئے جو خدمات کئے ہیں ماضی میں انکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے چترال کو دو ضلعوں کا تحفہ دینے کے بعد اٹھ کروڑ روپے کی خطیر فنڈ بلدیاتی نمائندوں کو اپنے پہلے دور میں فراہم کیا، ضلع اپر چترال کے قیام کے بعد ریسکیو 1122، احساس پروگرام، صحت کارڑ، جیسے اہم منصوبوں کا اجراء کیا گیا۔بلدیاتی انتخابات کے بعد دو تحصیلوں کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے جبکہ ویلج کونسلوں کیلئے بارہ کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا جو اکتوبر تک تمام علاقوں کیلئے ریلیز کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپر چترال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے مگر تحصیل چیئرمین مستوج سردار حکیم پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انتظامیہ اپر چترال کی اشتراک سے تمام علاقوں میں ٹرانسپورٹ اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم یقینی بنایا جا رہا ہے اور عوام کو اپنی بساط سے بڑھ کر ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مختلف ویلج کونسلز کے چیئرمین اپنے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ اپر چترال اور اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں، اور کوششیں کر رہے ہیں کہ عوام کے نقصانات کا ازالہ جلد سے جلد ہوسکے۔ اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے پی کے وزیر زادہ، ہمارے منتخب نمائندوں سے زیادہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اپر اور لوئر چترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف ہی کی حکومت کو جاتا ہے اور یہ ایسے حقائق ہیں جن سے چشم پوشی سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ بھی چترال کی ترقی کے لئے دن رات محنت جاری رکھے گی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button