تازہ ترین

پشاور:بی آر ٹی، بلین ٹری،و مالم جبہ کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ معطل

پشاور( آوازچترال) پشاور ہائی کورٹ نے  پی اے سی کمیٹی کا مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کیسز کو دوبارہ کھولنے اورانکوائری کا فیصلہ معطل کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منصوبوں کے متعلق ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی اے سی کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل قاضی جواد نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس انتظامی امورمیں مداخلت کے اختیار نہیں۔ پی اے سی کا مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی اور بی آرٹی کی دوبارہ انکوائری کرنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کیس دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ واضح رہے پی اے سی کے فیصلے کے خلاف سابق ڈائریکٹرز نے درخواست دائر کی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 7 جولائی کے اجلاس میں مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی،بی آرٹی کی انکوائری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں نیب کو ہدایت جاری کی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button