چترال کے دو قابل فخر سکالرز مفتی عزیز احمد اور مفتی محب الرحمان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی
چترال(نمائندہ۔آوازچترال)چترال کے دو قابل فخر سکالرز مفتی عزیز احمد سوٸیر دروش لیکچرار ملاکنڈ یونیورسٹی اور مفتی محب الرحمان ریری اویر استاذالحدیث دار العلوم چترال شاھی مسجد نے پی ایچ ڈی مکمل کرل۔
تفصیلات کےمطابق فیڈرل اردو یونیورسٹی سے مفتی عزیز احمد چترالی لیکچرر ملاکنڈ یونیورسٹی نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔موصوف دار العلوم کراچی کے فارغ التحصیل اور وفاق المدارس کے پوزیشن ہولڈرز ہیں۔ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامک ریسرچ جرنلز کے ایڈیٹر بھی ہیں۔انہوں نے ملکی و بین الاقوامی ریسرچ جرنلز میں دو درجن کے قریب تحقیقی مقالات شاٸع کر چکے ہیں ۔ان کا موضوع ”تفسیر الدر المنثور میں اسراٸیلی روایات کا تحقیقی و تنقیدی جاٸزہ“ تھا۔
مفتی محب الرحمان قاضی نے بھی فیڈرل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات سے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔موصوف دارالعلوم کراچی کے ممتاز فاضل اور جامعة الرشید کےمتخصص ہیں۔وہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال شاھی مسجد میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کا موضوع ”قاضی اقرار الدین احوال و آثار اور فتاوی اقراریہ کی تحقیق وتعلیق “ تھا۔