تازہ ترینکاروبار

خیبر پختونخوا میں مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری،

پشاور( آوازچترال)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتیں، کمی کے بعد276 روپے سے 236 روپے مقرر ہونے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے ڈیزل سے چلنے والی بین الاضلاعی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق فلائنگ کوچز /منی بسیں 2.51، اے سی بسیں 2.71 روپے عام بسیں 2.36 اور لگژری بسیں 2.46 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی، تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ فلائنگ کوچز /منی بسیں 163 روپے، اے سی بسیں 176 روپے عام بسیں 153 اور لگژری بسیں 160 روپے کرایہ وصول کریگی اس طرح پشاور تا بنوں فلائنگ کوچز /منی بسیں 489 روپے، اے سی بسیں 528 روپے عام بسیں 460 اور لگژری بسیں 480 روپے ، پشاور تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز /منی بسیں 803 روپے، اے سی بسیں 867 روپے عام بسیں 755 اور لگژری بسیں 787 روپے، پشاور تا ہری پور فلائنگ کوچز /منی بسیں 392 روپے، اے سی بسیں 423 روپے عام بسیں 368 اور لگژری بسیں 384 روپے، پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز /منی بسیں 489 روپے، اے سی بسیں 528 روپے عام بسیں 460 اور لگژری بسیں 480 روپے، پشاور تا مانسہرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 555 روپے، اے سی بسیں 599 روپے عام بسیں 522 اور لگژری بسیں 544 روپے، پشاور تا مردان فلائنگ کوچز /منی بسیں 146 روپے، اے سی بسیں 157 روپے عام بسیں 137 اور لگژری بسیں 143 روپے،پشاور تا ملاکنڈ فلائنگ کوچز /منی بسیں 296 روپے، اے سی بسیں 320 روپے عام بسیں 278 اور لگژری بسیں 290 روپے پشاور تاتیمرگرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 444 روپے، اے سی بسیں 480 روپے عام بسیں 418 اور لگژری بسیں 435روپے،پشاور تامینگورہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 432 روپے، اے سی بسیں 466 روپے عام بسیں 406 اور لگژری بسیں 423روپے،پشاور تادیر فلائنگ کوچز /منی بسیں 628 روپے، اے سی بسیں 678 روپے عام بسیں 590 اور لگژری بسیں 615روپے، پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 916 روپے، اے سی بسیں 989 روپے عام بسیں 861 اور لگژری بسیں 898 روپے اورپشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 86 روپے، اے سی بسیں 73 روپے عام بسیں 64 اور لگژری بسیں 66 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دینی مدارس اور دیگرتعلیمی اداروں ِ کے طلبہ، نابینا / معذور(خصوصی)افراد اور 50 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر اکنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو پھر ڈ یلیکس سٹیج کیرج گاڑیوں کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button