پشاور( آوازچترال نیوز)قومی وزارت صحت نے شمالی وزیرستان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔ شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع وائرس کے لئے حساس قرار دیئے جا چکے ہیں پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور اس مقصد میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے، وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Facebook Comments