چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق نے چترال بونی روڈ پر واقع اسامہ شہید پارک میں عید الاضحی کے تینوں دنوں میں بغیر فیملی کے داخلے پرسختی سے پابندی عائد کی ہے۔ جمعرات کو جاری شدہ حکمنامہ میں انہوں نے کہاہے کہ عوام الناس کی بھر پور مطالبے پر عید کے دنوں میں پارک کے احاطے میں بغیر فیملی کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ خواتین اور بچے پارک میں بغیر کسی پریشانی کے تفریح مناسکیں۔ حکمنامے میں مزید کہاگیا ہے کہ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے انہیں پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
Facebook Comments