تازہ ترینصحت

ڈی ایچ او چترال لویر کی ہدایت پرایون کے مختلف دیہات میں فوگ اسپرے کا آغاز

چترال ( محکم الدین )ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر چترال ڈاکٹر فیاض رومی کی خصوصی ہدایت پر قصبہ ایون کے مختلف دیہات میں فوگ اسپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جس کا مقصد ڈینگی اور ملیریا کے مچھروں سے لوگوں کو محفوظ بنانا ہے ۔ فوک اسپرے ایون کے کئی دیہات جن میں صحن ،جنالی، کورو ، درخناندہ ، تھوڑیاندہ ، موڑدہ آٹانی ؛ بڑاوشٹ وغیرہ علاقے شامل ہیں ، میں کیا جائے گا ۔ تاکہ ڈینگی اورملیریا کے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے لوگ محفوظ ہوسکیں ۔ چترال میں سالانہ بڑی تعداد میں لوگ ملیریا کا شکار ہوتے ہیں ۔لیکن ڈینگی بخار سے یہ علاقہ کسی حد تک محفوظ ہے ۔ تاہم بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی وجہ سے اس کا امکان موجود ہے ۔ کہ یہ مچھر چترال میں منتقل ہو جائے ۔ اس لئے حفظ ما تقدم کے طور پر فوگ اسپرے کرکے علاقے کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش قابل تعریف ہے ۔ ایون کے عوامی حلقوں نے فوگ اسپرے کی منظوری دینے اور گنجان آباد دیہات میں سپرےکرنےپر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر فیاض رومی اور اسپرے کے نگران محمد رفیق کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button