تازہ ترین

خیبرپختونخوا، مالی سال 2022-23کے ترقیاتی فنڈز پالیسی جاری

  پشاور ( آوازچترال نیوز   ) خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2022-23کے ترقیاتی فنڈز سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔ محکمہ خزانہ خیبرپختوںخوا کے مطابق 50 فیصد ترقیاتی فنڈز مالی سال کے پہلے ہفتے میں جاری سکیموں کو ریلیز کی جائےگی،نئی ترقیاتی منصوبوں کو 50فیصد فنڈز مرحلہ وار منظوری کے بعد جاری کی جائےگی، نظر ثانی شدہ منصوبوں کو بھی پی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد فنڈ جاری کیا جائےگا۔ اسی طرح ادویات کی خریداری اور صحت کے دیگر اہم منصوبوںکو 100فیصد فنڈجاری کیا جائےگا جبکہ اہم نوعیت کے ترجیحی منصوبوں کو نظرثانی شدہ فہرست میں شامل نہیں کیاجائےگا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور یوٹیلیٹی بلز کےلئے 100 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے، تعمیر و مرمت اور خریداری کےلئے 50 فیصد فنڈ ز جاری کئے جائیں گے، ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو مرحلہ وار چار سہ ماہیوں میں 25 ،25 فیصد فنڈ جاری کیا جائےگا۔ جاری پالیسی کے تحت محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد ہی نئے منظور شدہ پوسٹوں کی تنخواہ کا اجراءکیا جائےگا۔ مقامی حکومتوں کو سہ ماہی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے جبکہ 60فیصد کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے پر مقامی حکومتوں کو اگلے قسط کا اجرا کیاجائےگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button