تازہ ترینکھیل

دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ پر جشن شندور کی تیاری مکمل….3جولائی کو احتتامی تقریب میں وزیر اعظم خصوصی طور پر شریک ہوں

چترال (نمائندہ  آوازچترال ) دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ پر جشن شندور کی تیاری مکمل ہوگئے جوکہ جمعہ کے دن کے شروع ہو کر تین دن تک جاری رہے گا۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر لویر چترال انورالحق نے کہاکہ جشن شندور کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور فیسٹول میں شرکت کرنے والوں کو ذیا دہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ ا س سال جشن شندور میں ذیادہ رنگینیاں پیدا کرنے اور اسے شایان شان طریقے سے منعقد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے جوکہ کووڈ 19کی بنا پر دو سالوں کے وقفے کے بعد منعقد ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شندور میں خیمہ بستی آباد ہونے کے بعد ابھی سے جنگل میں منگل کا سماں پید ا ہوگئی ہے اور بڑی تعداد میں ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک سے سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یکم جولائی کو جشن کا افتتاح چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے جبکہ 2جولائی کو گلگت بلتستان کا گورنر یا وزیر اعلیٰ مہمان خصوصی ہوں گے اور 3جولائی کو احتتامی تقریب میں صدر پاکستان یا وزیر اعظم کے ساتھ آرمی چیف خصوصی طور پر شریک ہوں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button