تازہ ترین

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حاجی غلام علی کی قیادت میں پشاور میں مقیم  افغان قونصلر جنرل سے ملاقات

پشاور(  آوازچترال )خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے وفد سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حاجی غلام علی کی قیادت میں پشاور میں مقیم  افغان قونصلر جنرل حافظ محب اللہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وفد میں ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کے کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان اور ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کے سابق وائس پریذیڈنٹ او رممتاز صنعت کار حاجی فضل الہی بھی موجود تھے ۔ وفد نے افغان قونصلر جنرل سے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں آنے والے شدید زلزلے میں دکھ اور آفسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی ، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ،اس موقع پر وفد کے اراکین نے افغان قونصلر جنرل سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام بالخصوص بزنس کمیونٹی افغان حکومت اور متاثرین زلزلہ کے ساتھ ہے، وفد نے پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی کےجذبات و احساسات سے قونصلر جنرل کو آگاہ کیا اور بتایا کہ مصیب کی اس گھڑی میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی متاثرین زلزلہ کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ وفد نے افغان قونصلر جنرل کو بتایا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی متاثرین زلزلہ زدگان، زخمی ماؤں بہنوں بچوں کے لئے ادویات ، اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری اشیا ء جلد افغان قونصل جنرل کو حوالہ کرے گی ۔وفد نے بتایا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ مصیب کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کی ہر ممکن امداد کی جائے جو کہ وقتا فوقتا ضرورت ہوگی ۔ افغان قونصلر جنرل حافظ محب اللہ اس موقع پر سارک کے نائب صدر حاجی غلام اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھائیوں نے ہر مشکل وقت میں افغان بھائیوں کی مدد کی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ نے پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی کے احساسات اور جذبات لے کر ہماری آفس آئے تعزیت کی ،زخمیوں اور متاثرین کی مدد کے لئے ادویات و اشیائے خورد و نوش کا اعلان کیا اس پر میں اپنی جانب سے افغان حکومت اور افغان عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں اور دکھ او رمصیبت کی اس طرح حالات میں بھا ئیوں کی جانب سے مدد کرنا اخلاقی فرض کے علاوہ عباد ت بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی نے دکھ کی ہر گھڑی میں افغان بھائیوں کی مدد کی جس کے لے ہم شکر گزار ہے ۔ وفد نے قونصلر کو یہ پیشکش بھی کی کہ اگر ڈاکٹروں کے ٹیم کی چند دنوں کے لئے ضرورت ہوتو ہم ڈاکٹر بھی مہیا کر دیں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button