تازہ ترین

ایٹا کےپی کے کے غیر قانونی ،غیر منصفانہ مرکز چکدرہ میں قیام کے خلاف اپر چترال میں باضابطہ قانونی درخواست دائر ج گیا

  چترال (ذاکر ذخمی سے )اایٹاکے پی کے کے غیر قانونی ،غیر منصفانہ مرکز چکدرہ میں قیام کے خلاف اپر چترال میں باضابطہ قانونی درخواست دائر ج گی ۔
دستاویزی شواہد کے مطابق،،غیرمنصفانہ مرکز امتحان چکدرہ،، کے خلاف مقدمہ معزز سنیئر سول جج اپر چترال کی عدالت میں دائر ہوا جہاں ڈائل کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ مہنگائی اورپہیہ جام ٹرانسپورٹ مسائل کی وجہ سے 95% اُمیدوراں ٹیسٹ تک رسائی نہیں کرسکتے ہیں اور اہلیت کے باوجود حقوقِ تک رسائی سے محرومی یقینی ہے۔اس بنا بلدیاتی نمائندہ گان کی قیادت میں یوتھ کونسلر حلقہ بونی 1 عطاالرحمن نے باضابطہ قانونی چارہ جوئی کے لیے معزز سنیئر سول جج اپر چترال سے رُجوع کرکے (ایٹا کے پی کے) کے خلاف سمن کراکر انصاف تک رسائی کا خواہستہ گار پایا گیا۔بقول درخواستی سکول لیڈر کے امتحانات چکدرہ ملاکنڈ کے بجائے ضلع چترال میں ہونا چاہیے جو مستقل ہو۔ ورنہ غریب کا ہونہار اولاد منزل تک پہنچنے سے قاصر رہتے ہیں۔جس سے نانصافی ثابت ہوتی ہے۔کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتے ہوئے اس طرح کے ظلم و زیادتی سمجھ سے بالاتر ہے۔عطاالرحمن نے تمام امیدوروں پر زور دیا ہے کہ اس نا انصافی کے خلاف متحد ہوکر مذکورہ مرکز چکدرہ کا باقاعدہ بائیکاٹ کریں اور حق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شریک ہو۔ عطا الرحمن وقاص احمد ایڈوکیٹ اور فہیم الله ایڈوکیٹ کی معیت میں درخواست سنئیر سول جج اپر چترال کی عدالت میں دائر کی ہے۔ معزز عدالت کی طرف سے چیرمین(ایٹا کے پی کے)کو 28 جون کو عدالت حاضر ہو کر موقف بیان کرنے کی نوٹس جاری کیاگیا ہے امیدوارں اگر رابطہ کرنا چاہے۔تو عطا الرحمٰن 03339579697 پر رابطہ کرکےمزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button