تازہ ترینصحت

وزیرستان کے ایک اورکمسن بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ )وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق 8ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس بچے کا تعلق شمالی وزیرستان کی میر علی یونین کونسل7سے ہے۔ رواں برس پولیوکے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔وزارت صحت کے مطابق میر علی سے پولیو کیسز کی تعداد9ہوگئی ہے۔ دریں اثنا وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button