تازہ ترین

خیبرپختونخوا،خطہ بلتستان اورکشمیرمیں آند ھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز)  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب،بالائی سندھ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آند ھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان ،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button