تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی

 پشاور(  آوازچترال نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں اور بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے بدھ کے روز تک جاری رہنےکا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تیز ہواوں اور بارشوں کے مدنظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ تیز بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پرچھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورت حال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہےعوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button