تازہ ترین

کلاش ویلی روڈ پر کام تیزی سے جاری۔موجودہ صوبائی حکومت اور خاص کر معاوین خصوصی وزیر ذادہ کا شکر گذار ہیں۔۔چیرمین اے وی ڈی پی ایون

چترال(نمائندہآوازچترال)سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال اور چیر مین اے وی ڈی پی ایون رحمت الہی نے ایک اخباری بیاں میں کلاش ویلی روڈ پر این ایچ اے کے ٹھکیداران کی کام کو تسلی بخش قرار دیکر تحریک انصاف کی حکومت اور خصوصا وزیر ذادہ معاوین خصوصی ٹو وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت حسب وعدہ کلاش ویلز روڈ کیلئے خطیر رقم مختص کیے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر چترال کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ذاتی دلچسپی لیکر کام کی نگرانی کررہے ہیں۔رحمت الہی نے کہا ہے کہ ایون ایک زرخیز علاقہ ہے۔ پورے چترال کو سبزیان مہیا کرتی ہے۔مگر بدقسمتی سے ایون زمین کی ریٹ بہت کم ہے۔ روڈ متاثرین پریشان ہیں۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر چترال انورالحق سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے اختیارات استعمال کرکے ایوں کے زرخیز زمینوں کے ریٹ مناسب لگاکر زمنداروں کی پرشانی دور کریں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button