بونی میں نیٹکو آفس کا افتیتاح. نیٹکو کی سروس سے بونی اور گلگت کے درمیان بہتر سفری سہولت میسر ہوگی ۔۔تحصیل چیرمین سردار
چترال(محمد ذاکرزخمی سے) اور گلگت کے درمیان تعلقات ،رشتہ داریاں کسی سے پوشیدہ نہیں قدیم الایام سے یہ رشتے اور رابطے لافانی و لا ثانی ہیں ۔اس میں مزید اسانیاں اور قربت اس وقت ممکن ہوسکتی ہے جب سفر کی دوشواریاں کم ہو کر آسان ہو۔نیٹکو عرصہ سے مستوج اور گلگت کے درمیان سفری سہولیات فراہم کررہی تھی اب مختلف کاوشوں کے نتیجے اسے وسعت دیکر بونی تک سروس کو بڑھا دیا گیا۔أج بونی میں نیٹکو آفس کا باقاعدہ افتیتاح تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر بونی کے نو منتخب ویلج ناظمین ،کونسلر،نیٹکو اسٹاف،ڈرئیور اور تجار برادری کےنمائندے اور دوسرے افراد موجود تھے۔تحصیل چیرمین سردار حکیم اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال،منجیر غذر اسٹیشن رحمت الله و زمہ دران کا شکریہ ادا کیا کہ اس اہم کام کی انجام دہی کو ممکن بنانے میں کردار ادا کی ساتھ نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر وا دیگر زمہ دران سے اس میں حالات کے مطابق بہتری لانے کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ ہر کام کا نقطہ آغاز صفرسے ہوتی ہے اور اس میں بہتری لانے کی گنجائش باقی رہتی ہے آج بونی سے گلگت نیٹکو سروس شروع ہو رہی ہے اور اس میں حالات کے مطابق بہتری لانے کی جدوجہد جاری رہیگی نیٹکو کی نمائندگی کرتے ہوئےجونیئر ٹریفک منیجر (JTM) حمید الرحمٰن نے کہا کہ نیٹکو عرصہ دراز سے ناردرن ایریا میں بہترین اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کررہی ہے ۔اب تک یہ سہولت مستوج تک میسر تھی ۔اب اس میں گنجائش پیدا کرکے بونی تک بڑھا دیا گیا ۔اج کے بعد بونی سے گلگت تک مختلف سہولیات و پیکجز کے ساتھ نیٹکو سروس دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر نیٹکو اسٹاف بھی موجود تھے جن میں بکینگ کلرک مقصود احمد/ذاکر، ڈرائیور حاجی عبدالحمید اور کنڈیکٹر اصغر ولی خان شامل تھے۔ سیٹ محفوظ کرنے کے لیے نمبر 03329192951 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔