لویرچترال کے تمام ملازمین کا پشاور میں ڈپٹی لمشنر دفترپر حملے کی خلاف احتجاج
لوئرچترال (نمایندہ آوازچترال)/ضلعی انتظامیہ کا احتجاج
لوئر چترال:ضلع کے تمام سرکاری ملازمین اور محکموں کے افسراں اور ملازمین کا پشاور میں ڈپٹی کمشنر دفتر پر حملے کی خلاف احتجاج ۔دو سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے نگرانی میں ملازمین نے دفاتروں کو تالے لگادئے۔انتظامی افیسرز اور ملازمین نے تمام دفاتر کو تالے لگاکر احتجاج میں شریک ہوئے۔ ملازمین کا وکلاء کے خلاف شدید نعرہ بازی۔تمام سرکاری ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جس میں قانون کو عزت دو کے نعرے درج تھے۔
سرکاری ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر افس سے ڈی سی افس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ پشاور میں وکیل نے کار سرکار میں مداخلت کیا ہے اور قانون کو توڑ اہے اوربائیس (اے) قانون میں ترمیم کرکے وکلاء کے خلاف کاروائی عمل میں لایا جائے
پشاور انتظامیہ کے خلاف درج مقدمات فوری طورپر واپس لیا جائے۔ ائندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائیگا۔