اپشاور ( آوازچترال نیوز ) خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ یکم جون کو پیش کرنےکا اعلان کیا ہے، نئے بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے اور ترقیاتی بجٹ چارکھرب روپے سے زیادہ ہوگا۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صوبائی حکومت سال 23-2022 کا بجٹ یکم جون 2022 کو اسمبلی میں پیش کرےگی، نئے بجٹ کا حجم 12کھرب روپے سے زیادہ ہوگا اور صوبےکا نیا ترقیاتی بجٹ چار کھرب روپے سے زیادہ ہوگا۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی اور این ایچ سی پی کی مد میں ملنے والے فنڈز میں رکاوٹیں ڈال سکتی ہے تاہم صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر اپنے حق کے لیے زور ڈالےگی۔ ان کا کہنا ہےکہ ہم جو بجٹ میں اعلان کرتے ہیں وہ دیتے بھی ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔
Facebook Comments