تازہ ترینکھیل

اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر نگرانی پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اج احتیتام پذیر۔

 اپر چترال(زاکر ذخمی سے) ایونٹ میں باشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پولو کے علاؤہ دوسرے روایتی اور ثقافتی کھیل شامل تھے۔ پولو، کرکٹ،ریس، اور والی بال کےفائنل دو دن قبل اپنے احتیتام کو پہنچے ہوئے تھے جبکہ فٹ بال کا فائنل ٹیم ذیادہ انٹری ہونے کی وجہ سے آج کھیلا گیا۔ فائنل میچ موڑکہو فٹ بال اور موردیرفٹبال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ دلچسپ مقابلے کے بعد موڑکہو فٹبال ٹیم پینلٹی کک کے زریعے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ پولو میچ کےمہمان خصوصی لیفٹنینٹ کرنل ندیم شہزاد وینگ کمانڈر 143ونگ مستوج تھے جبکہ دیگر معززین میں منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ذوالفقار علی تنولی ڈی،پی،او اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، چترال ٹاسک فورس کے دیگر افیسران، انتظامیہ کے افیسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، محتلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات، پولو پلیرز، طلباء و طالبات اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے پولو میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ اج فٹ بال میچ کا مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اور دیگر معززین شریک تھے۔ ایونٹ کے احتیتام پر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے ایونٹ میں جتنے والے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس ایونٹ کو بھرپور طریقے سے احتیتام تک پہنچانے میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، ٹی،ایم،ایز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اپر چترال، لوکل گورنمنٹ،سنو لیپرڈ فاونڈیشن، محکمہ تعلیم، اسماعیلیہ کونسل اور دیگر این،جی،اوز نے کلیدی کردار ادا کئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اس ایونٹ کو کامیابی سے احتیتام تک پہچانے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button