تازہ ترین

گاؤں لاوی میں ایک ضعیف العمر شخص کی لاش کے مختلف حصے گاؤں کے قریب ایک نالے کے کنارے مل گئے

چترال (نمائندہ  آوازچترال ) دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں لاوی میں ایک ضعیف العمر شخص کی لاش کے مختلف حصے گاؤں کے قریب ایک نالے کے کنارے مل گئے جوکہ دو ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ دروش ابرار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دو ماہ قبل حاجی ہمایون ساکن لاوی کی پراسرار گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی کہ وہ سوات میں ایک پیشی پر جانے کے بعد واپس گھر نہیں پہنچاجس پر پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 157کے تحت انکوائری شروع کردی اورمتوفی کے زیر استعمال کوئی موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے ا ن کی لوکیش معلوم کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دن گاؤں کے قریبی ایک کھڈے سے ان کی لاش کے مختلف حصوں پر کسی کی نظر پڑنے پر ان کی باقیات کو جمع کرکے دفن کردئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جسم کے حصے سے نمونہ لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فارنزک لیبارٹری بھیجوادی گئی ہے۔ان کی لاش کے حصے ملنے کے بعد پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button