تازہ ترین

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، کنٹرول رینجرز کو دیدیا گیا، بڑی خبر

راولپنڈی ( آوازچترال نیوز )  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث فیض آباد کا کنٹرول رینجرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کیلئے رینجرز کے دستے فیض آباد پہنچ گئے ہیں ۔حکومت نے فیض آباد کا کنٹرول رینجرز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،  اسلام آباد جانے والے راستوں پر  رینجرز کو تعینات کیا جائے گا،  حساس عمارتوں پر بھی رینجرز کے دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں  22 ہزار اہلکار تعینات کئے  گئے  ہیں ،وزارت داخلہ میں  لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے  کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ۔ حکومت کی جانب سے  اسلام آباد آنے والی شاہرات سیل کر دی گئی ہیں ۔ نجی ٹی وی” بول نیوز "کے مطابق فیصل ایدھی نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں ایمبولینسوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button