تازہ ترینکھیل

اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری

 اپر چترال(زاکر ذخمی سے)  اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری۔ اج فٹبال، کرکٹ اور والی بال کے گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نظر ائے۔ شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے امیرزمان خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال کے ہمراہ سارے ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس فیسٹیول کو منعقد کرانے سےکھلاڑیوں کو اپنے بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقعہ ملا ۔ طویل عرصہ بعد تماشائیوں کو تفریحی مشاغل دیکھنے کو ملی۔گزاشتہ دو سالوں سے کرونا وبا کی وجہ لوگ گھروں میں محسور اور تفریحی مشاغل سے دور ہوئے تھے ۔ کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے ان کے لئے زبردست تفریح مہیا کرنے پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی استدعا کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button