تازہ ترین

نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا اور قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے.نجی ٹی وی کا دعوی

اسلام آباد( آوازچترال نیوز  ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا اور قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا نجی ٹی وی ”اے آروائی “نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا ہے.   ذرائع نے کہا ہے کہ 2 اہم قوانین کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ نیب قوانین میں ترمیم ، الیکشن اصلاحات رواں اجلاس میں منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے تقرر پر حکومت فوری مشاورت کرے گی ، اس سلسلے میں رات گئے اہم اجلاس میں موجودہ صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ قیادت بڑے فیصلوں کیلئے حمایت نہ ملنے پرمایوس ہے اور سیاسی استحکام اور بڑے فیصلوں کیلئے گارنٹی چاہتی ہے اس سے قبل قومی اسمبلی کےلئے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے ، راجہ ریاض کو 16 ممبران کی جانب سے حمایت حاصل تھی ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سےکچھ دیر بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس تقرری کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا کیونکہ راجہ ریاض اور ان کے ساتھی اراکین نے پارٹی قیادت کی گائیڈلائن سے انحراف کیا ہے اور ان کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے لہذا اسپیکر کیسے انہیں قائدحزب اختلاف مقررکرسکتے ہیں؟.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button