تازہ ترین

راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز ) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن راجہ ریاض کی ایوان میں بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق راجہ ریاض کو17 ممبران کی جانب سے حمایت حاصل تھی جس کے بعد ان کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ قومی اسمبلی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نے اکثریت کی حمایت پر راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرمقررکیا۔ اعلامیے کے مطابق تقرری قومی اسمبلی قواعد2007 کےقاعدہ 39 کے تحت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے راجہ ریاض اور جی ڈی اےکےغوث بخش مہرامیدوارتھے جبکہ راجہ ریاض کو 16 اور غوث بخش مہرکو 6 ممبران کی حمایت حاصل تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button