تازہ ترینصحت

23 مئی سے ملک بھر میں انسدادپولیو مہم کا آغاز ہو گا

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز)  پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔جس کے مطابق پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر 23 مئی سے 29 مئی تک پورے ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ مہم پہلے چند علاقوں تک محدود رکھی گئی تھی مگر اب یہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، سول سوسائٹی، میڈیا، علما کرام بھی پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button