تازہ ترین

تحصیل میر شہزادہ امان الرحمن کا ریسکیو آفس چرال کا دورہ

 

 چترال (نمایندہ آوازچترال ) تحصیل مئیر شہزادہ امان الرحمن کا ریسکیو1122 ہیڈ آفس لوئر چترال کا دورہ چترال) تحصیل مئیر شہزادہ آمان الرحمن نے آج لوئر چترال میں قائم ریسکیو 1122 ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کیا، ریسکیو 1122 آفس آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان اور سٹیشن ہاؤس انچارج عرفان اللہ نے ان تحصیل مئیر شہزادہ امان الرحمن کو خوش آمدید کہا اور ان کا استقبال کیا، تحصیل مئیر شہزادہ امان الرحمن نے ریسکیو1122 آفس میں موجود ریسکیو وہیکلز اور میں موجود آلات کی انسپیشکن کی اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ریسکیو وہیکلز، فائر وہیکلز، واٹر یونٹ، جدید ایمبولینسز، ان میں موجود آلات اور ان کے استعمال کے بارے میں تحصیل مئیر کو بریفنگ دی، تحصیل مئیر شہزادہ امان الرحمن نے ریسکیو1122 آفس میں قائم کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا، تحصیل مئیر شہزادہ امان الرحمن کو روزمرہ ایمرجنسیز، ایمرجنسی کالز پر بھی بریفنگ دی گئ، تحصیل مئیر شہزادہ امان الرحمن نے دورے کے اختتام پر جوانوں سے فرداً ملاقات کی اور لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹز پر کوآرڈینیشن سے کام کرنے پر زور دیا.

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button