تازہ ترین

بائیڈن میرا دوست ہے اگرایسی کوئی بات ہوتی تو مجھے فون کرتا، آصف زرداری

کراچی (  آوازچترال نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بائیڈن میرا دوست ہے اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو مجھے فون کرتا،انہوں نے مراسلہ خودبنایا، عام طور پر امریکی سفیر ایسی زبان استعمال نہیں کرتے،مراسلے سے متعلق اگر کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں، مراسلہ ہوگا لیکن ممکنہ طور پر یہ ریاست کی طرف سے نہیں آیا، سارے جہان کا درد امریکا کے جگر میں نہیں ہے ہمیں اپنا جگر ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرداری بھاری نہیں ، کبھی اس کو قبول نہیں کیا، بھاری صرف اللہ کی ذات ہے انسان بہت کمزور ہے۔ میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ لوگ اس نعرے کو کہ الیکشن کرائیں، آج تک ہم کہتے رہے کہ الیکشن کرائیں یہ دھاندلی کے الیکشن ہیں، تو سلیکٹڈ سمیت کسی نے بات نہیں سنی، ہم نے پی ٹی آئی کے ووٹوں کے بغیر حکومت بنائی، اب کہتے الیکشن کرائیں، ہم نے کب کہا ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ ہمارے گیم پلان میں الیکٹورل اور نیب اصلاحات شامل ہیں، آج معیشت اس نہج پر پہنچ گئی ہے جب لوگ ہمیں پیسا دینے کو بھی تیار نہیں ہے، اسی طرح اسٹاک ایکسچینج کا حال مشرف نے کیا تھا ، میں نے 9ہزار سے چھوڑ کر 26ہزار پر اسٹاک ایکسچینج چھوڑی، ان کو فکر الیکشن کی ہے، الیکشن جلدی کرائیں، یہ الیکشن جلدی کرا کے کیا کرے گا؟ اس نے چار سال کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے رات بات ہوئی کہ جیسے ہی انتخابی اصلاحات ہوں الیکشن کرائے جائیں، نوازشریف سے گزشتہ رات بات کی اور انہیں سمجھایا ہے، آج جو بات کررہاہوں میاں صاحب کی منظوری سے کررہا ہوں، میاں صاحب سے مشاورت کے بعد بات کررہا ہوں، انتخابی اصلاحات میں تین یا چار ماہ لگیں گے اس کے بغیر الیکشن میں نہیں جائیں گے، نہیں چاہتے دوبارہ کوئی سلیکٹڈ آئے۔ جیسے ہی ہمارے اہداف پورے ہوجائیں گے تو ہم الیکشن کرائیں، ہمارے پاس اس وقت تیل مہنگا ہے، ہم تیل کہاں سے لائیں گے؟سعودی حکومت نے ایک بلین بیرل کی 70ڈالرکا معاہدہ کیا ہوا ہے، وہ مل رہی ہے، وزیراعظم کے سعودی حکومت سے اچھے تعلقات ہیں وہ بات کریں گے، جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے، تب تک مشکلات ہیں، ہم تیل کی قیمتیں نہیں بڑھانا چاہتے، ایک بار آئل کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، وہ کہتا تھا میں آلو اور ٹماٹر کی قیمت کیلئے نہیں آیا تھا لیکن ہم نے ہر گھر کے بجھے چولہے کو جلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس اس وقت 100بلین سے بڑا سرمایہ ہے، آپ 26فیصد کسی بزنس ہاؤس کو دے دیں، جس کا ٹریک اچھا ہو،یا 26فیصد مارکیٹ میں لگا دیں آپ کو کم ازکم 10بلین ملے گا، اسی طرح بجلی لائنز کی نجکاری کردی جائے، میں چاہوں گا معیشت کیلئے پاکستان کے بزنس مین ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں ، پہلے قصہ چل جاتا تھا، آج 50ہزار تنخواہ والا بھی گزارا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان نے گمراہ کیا ہوا ہے، کیونکہ وہ باہر ہیں ان کو حالات کا نہیں پتا، ان کا پاکستان کی گرمی سردی یا مہنگائی کا نہیں پتا۔ ہم نے حل پاکستان میں رہ کر بنانا ہے، پہلی بار اگرفوج غیرسیاسی ہوتی ہے تو مجھے باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے؟ اگر جنرل باجوہ غیرسیاسی ہیں تو ہم ان کو کہیں آپ کیوں غیرسیاسی ہیں؟انہوں نے کسی کو جاکرنہیں کہا کہ تم زرداری، شہبازیا کسی اور کو ووٹ دو، ان کا آئین قانون کے تحت کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، وہ غیرسیاسی ہونے کا حلف لیتے ہیں، موجودہ ساری صورتحال میں ہمیں پتا چل گیا کہ وہ غیرسیاسی رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی سندھ کا بڑا ایشو ہے، لیکن اللہ کا شکر ہے پہلے سے بہتر ہے، ہم لوگوں کو یہ نہیں کہیں گے عمرے پر نہ جاؤ میں نے جلسہ کرنا ہے، لیکن جو لوگ یہاں ہیں ان کو کام پر لگائیں گے۔سینکڑوں نہروں کی لائنیں کی ہیں، پنجاب میں ٹیوب ویل میٹھا جبکہ ہمارے ہاں کھارا ہے۔بدین تک ہمارا سمندر اوپر آگیا ہے جس کی وجہ سے مسئلہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ کون ہے کل کا کرکٹر میرجعفر میرصادق کہتا رہے، کچھ گمراہ دوست کہہ رہے تھے کہ دبئی چلا گیا، بھئی میں تین دن کیلئے اپنے بچوں کو ملنے گیا تھا، میں کسی عدالت میں اپلائی نہیں گیا کہ میں جانا چاہتا ہوں، میں اپنے بچوں کو ملنے گیا تھا، اس کے بعد میں یہاں ہوں۔ میری نظر میں اگر کوئی پاکستان چلا سکتا ہے ہم چلاسکتے ہیں یہ نہیں چلا سکتا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button