تازہ ترین

وفاق صوبے سے ناانصافی کررہا ہے، ہم خیبر پختونخوا کے حقوق کیلئے لڑیں گے: وزیر اعلیٰ محمود

پشاور( آوازچترال نیوز) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ وفاق میں جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے وفاق صوبے کا فنڈ ریلیز نہیں کررہا، جتنے بھی فارن فنڈڈ منصوبے ہیں وفاق ان کے فنڈز روک رہی ہے، جوکہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،  گیس کے حوالے سے بھی ہمارے صوبے کو مشکلات ہے، گیس ہمارا صوبہ پیدا کرتا ہے لیکن یہاں نہیں ہے، دیگر جو بڑے پروجیکٹس ہے ان کو بھی پی ایس ڈی پی سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاق وقت پر فنڈ نہیں دیگا تو پھر صوبے کی مشکلات بڑھیں گی، ہمیں گندم کی سپلائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خیبرپختونخوا میں گندم یا آٹے کے ٹرک آرہے ہیں ان کو وفاق کی جانب روکا جارہا ہے، جس سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے  وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرانے اسپتالوں کی اپگریڈیشن کررہے ہیں، شہباز شریف نے شانگلہ میں کہا کہ لوگوں کو مفت ہیلتھ کیئر فراہم کریں گے، جب کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ ہم دو سال سے مفت علاج لوگوں کو فراہم کررہے ہیں۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں آٹے کا سرکاری ریٹ 1100 تھا جو سبسڈی کے بعد 800 کردیا گیا، جون تک اس کو وسعت دے دی ہے، بجٹ تک 20 کلو آٹا 800 روپے میں فراہم کریں گے، لیکن ہمیں گندم کی سپلائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خیبرپختونخوا میں گندم یا آٹے کے ٹرک آرہے ہیں ان کو وفاق کی جانب روکا جارہا ہے، جس سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، گندم کی ضررت زیادہ ہے اور پیداوار کم ہے، کے پی حکومت نے پہلے ہی صوبے کے لئے دولاکھ ٹن گندم خریدنے کے لیے وفاق کو خط لکھا ہوا تھا، سندھ گندم کے حوالے سے ہم سے تعاون کررہا ہے لیکن درمیان میں پنجاب ہے جوکہ مسائل کھڑے کررہا ہے، ہم خیبر پختونخوا کی عوام کے حقوق کیلئے لڑیں گے، شہباز شریف ہمیں اسمگلرز کہہ رہے ہیں، ہم اسمگلرز نہیں بارڈرز کے محافظ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس اپنی کوئی پالیسی نہیں، اب وزیراعظم لندن جارہے ہیں جہاں ہمارے وہ فیصلے کریں گے، آزادی سے پہلے بھی انگریز ہمارے فیصلے کررہے تھے اج بھی کررہے ہیں، شہباز شریف جو پیسے باہر بھیجے ہیں وہ واپس لے کر آئیں، کپڑوں کو بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہم پختون لوگ ہیں کپڑے پہناتے ہیں، اتارتے نہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button