
چترال (نمایندہ آوازچترال) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی زیرنگرانی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم لوئر چترال کے سیاحتی مقام کیلاش ویلی بمبوریت میں عید کے دنوں سیاحوں اور مقامی افراد کو ایمرجنسی سہولیات کے فراحمی
میں خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے لوئر چترال کیلاش ویلی بمبوریت میں عید کے پہلے روز سے ابتک مجموعی طور پر 19 مختلف قسم کے میڈیکل ایمرجنسیز میں سیاح اور مقامی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے، ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے 5 افراد کو میڈیکل ایمرجنسی ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اور 14 افراد کو جائے وقوعہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیں، ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے کیلاش ویلی میں عید کے دنوں میں مجموعی طور پر 08 سیاح اور 11 مقامی افراد کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کیں.