تازہ ترینکاروبار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

اسلام آباد ( آوازچترال  ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے عید کی تعطیلات کے بعد ملک بھر کے بینکوں کیلئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات بینک صبح 9 سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈیڑھ سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔   سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز 8 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔ اس سے قبل سرکاری اوقات کار صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکومت پر کام کے حوالے سے کافی دباؤ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی جائے گی تاہم ایسا نہ ہوا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button