تازہ ترین

اہلیان رامان لہشٹ لاسپور کے 80 گھروں پر مشتمل مکینوں کے فریاد… …تمام اہلیان رامان لہشٹ لاسپور.

آپ کے حالیہ پوسٹ دیکھ کر کچھ امید سی جاگ گئی ہے آس لے بندہ ناچیز آپ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں.
میرا تعلق لاسپور کے گاؤں رامان سے ہے، یہاں کے باسی اپنے مدد آپ کے تحت اپنے بنیادی ضروریات زندگی مثلاً پانی، بجلی اور روڈ کے مسائل اپنے ہی وسائل سے حل کر تے ارہے ہیں، میں یہاں پر آج روڈ کے بارے میں بات کرونگا.
1980 کی دھائی میں رامان کےعوام نے اے، کے، ار، ایس، پی کے تعاون سے اپنے مدد آپ کے تحت ہرچین پل سے لیکر رامان کے بالائی گاوں پھر گرام تک ایک روڈ بنا لیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ رامان میں موجود تمام افراد نے اسی روڈ سے لنک روڈ اپنے مدد آپ کی تحت بنا چکے ہیں، کسی نے اپنے گھر کی قربانی دی کسی نے اپنے درختوں اور کسی نے اپنے کھیتوں کے قربانی دی.
اب صرف 10 فیصد کے آبادی کا ایک حصہ رامان لہشٹ رہ گیا ہے، کم و بیش 80 گھروں پر مشتمل مکینوں کو روڈ جیسے بنیادی سہولت میسر نہیں ہے. جناب عالی، آپ نے ہمارے درخواست پر متاثرہ علاقہ کا بذات خود دورہ فرما کر اپنے آپ حالات کا جائزہ لیا اپ کا بہت بہت شکریہ، اپ نے دیکھا صرف دو چار حضرات کی انا کا مسئلہ بنا ہوا ہے کسی سے ایک انچ کا ٹکڑا اضافی زمین نہیں چاہتے، روڈ بنابنایا تیار ہے، ہمارے اپنے کچھ بھائی ضد اور انا کا مسئلہ بنا کر عوام کو پریشان کر رہے ہیں.
ہماری زندگی نہایت ہی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، جب کوئی بیمار ہو جائے ھسپتال پہنچانے سے پہلے مین روڈ تک پہنچا نے کا سفر ایک آزمائش اور اذیت سے کم نہیں.. اکثر اوقات مریض کو ہتھ گاڑی یا چارپائی پر ڈال کر روڈ تک لایا جا تا ہے، پھر گاڑی میں بیٹھا تےہیں. آپ خود اندازہ کریں آگر کسی حاملہ خاتون کو ایمرجنسی ہو جائے تو کیا کریں.انسانیت کے ناطے اور بحیثیت ایک شہری اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ھم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں،انشاءاللہ آپ ہمارے لیے ایک مسیحا اور مہربان ثابت ھو نگے اور ہماری آواز بن کر ہماری مدد فرمائیں گے
شکریہ

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button