تازہ ترین

شہزادہ محی الدین کے نماز جنازہ نصحت کے مطابق مولانا شیر عزیز پڑہاءین گےی

چترال (شاہ مراد بیگ سے) چترال کے بابائے سیاست اور چالیس سال تک مختلف منتخب عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیت شہزادہ محی الدین طویل علالت کے بعد تقریباً 75سال کی عمرمیں بدھ کے روز اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ 1975ء میں ودویہ ہال سیدوشریف سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کی موجودگی میں پی پی پی میں شمولیت اختیارکرکے انہوں نے عملی سیاست کا آعاز کیا جبکہ اس سے قبل وہ سابق ضلع مستوج کے ڈپٹی کمشنر رہ چکا تھا۔ 1983ء میں چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل منتخب ہونے کے بعد سیاسی کامیابیوں نے ان کا پاؤں چومنا شروع کیا۔ 1985ء میں ایم این اے منتخب ہونے کے بعد مزید تین مرتبہ ایم این اے، نواز شریف گورنمنٹ میں وزیر مملکت برائے سیاحت، نگران حکومت میں صوبائی وزیر، دو دفعہ چیرمین ضلع کونسل اور ایک مرتبہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے تھے۔ آپ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور نومنتخب چیرمین تحصیل دروش شہزادہ خالد پرویز کے والد گرامی اور ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو شہزادہ مسعود الملک کے سسر اور شہزادہ ڈاکٹر بختیار الدین اور سماجی شخصیت شہزادہ سریر الدین کے بھائی تھے۔ ان کا نماز جنازہ جمعرات کی صبح 10بجے ان کے آبائی گاؤں سیردور دروش میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنی نماز جنازہ پڑہانے کے لئے جماعت اسلامی کے سابق امیر ضلع مولانا شیر عزیزکا نام لیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button