تازہ ترین
حاجی سلطان محمد کی درخواست خارج….شہزادہ خالد پرویز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار
چترال( آواز چترال نیوز) حالیہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل چیئرمین دروش کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب چیئرمین شہزادہ خالد پرویز کے خلاف مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی سلطان محمد کی طرف سے دائر درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کرتے ہوئے شہزادہ خالد پرویز کی کامیابی کو درست قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی سلطان محمد نے تحصیل چیئرمین الیکشن میں شہزادہ خالد پرویز کی کامیابی کیخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کم از کم ایک پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ الیکشن کرانے کی استدعا کیا تھا، منگل کے روز الیکشن کمیشن نے دو طرف کے دلائل سننے کے بعد حاجی سلطان محمد کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے شہزادہ خالد پرویز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیدیا۔
Facebook Comments