تازہ ترینکاروبار

فرح کا کروڑوں روپےکی قیمتی اراضی خریدنےکا انکشاف

اسلام آباد ( آوازچترال ) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا کروڑوں روپےکی قیمتی اراضی خریدنےکا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق فرح گوگی نے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی پنجاب میں خریدی، فرح گوگی نے 200 کنال سے زائد اراضی محض 50 کروڑ روپےمیں خریدی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 200کنال اراضی پنجاب میں ایک رئیل اسٹیٹ کے مالک سےخریدی گئی ہے، زمین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام منتقل کی۔ دستاویز کے مطابق قیمتی زمین دو مختلف مواقع پراگست 2020 اور مارچ 2021 میں فرح کے نام منتقل ہوئی، پہلے اگست 2020 میں 100 کنال ایک مرلہ زمین منتقل کی گئی  جس کی قیمت 25 کروڑ 1 لاکھ 25 ہزار لکھی گئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں 100 کنال 5 مرلے زمین ایک بار پھر فرح کے نام منتقل کی گئی، دوسری بار منتقل شدہ زمین کی کاغذات میں قیمت 25 کروڑ 6لاکھ 25 ہزار درج ہے۔ رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق زمین دراصل ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے۔  بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے چند روز قبل دبئی جاچکی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button