تازہ ترین

رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کیلئے ایسا تحفہ ہے جس کا کوئی بدل نہیں/ایڈیشنل اسسٹنٹ لوئرچترال حفیظ اللہ

چترال(نمایندہ آوازچترال)تریچ میربیگ بیکرزکی طرف سے رمضان دسترخوان مہم کے تحت گذشتہ روزشہیداسامہ وڑائچ پارک میں افطارپارٹی کااہتمام کیاگیا۔جس میں حمیدہ ایجوکیشن اکیڈیمی دنین کےنونہالوں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر لوئرچترال اانوارالحق،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال حفیظ اللہ ،اے اے سی شیرازمفتی،ڈسٹرکٹ اٹارنی شفیق احمد،مولاناحمادالدین اوردوسروں نے شرکت کی۔ا س موقع پرایڈسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال حفیظ اللہ اورتریچ میربیگ بیکرزکے سی اوعمیرخلیل نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ روزے رکھنے کا مقصد طویل عبادت اور صبر کے ذریعے مذہبی روحانیت میں اضافہ کرنا ہے،رمضان اللہ کی قربت حاصل کرنے کا موقع ہے،رمضان المبارک کا خاص مہینہ مسلمانوں کیلئے ایسا تحفہ ہے جس کا کوئی بدل نہیں، ماہ مبارک میں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تریچ میربیگ بیکرزنے سوشل میڈیامیں ایک مہم کے تحت رمضان دسترخوان کے ساتھ ساتھ خصوصی افرادکےلئے وہیل چیئربھی فراہم کرتے ہیں یہ سب سوشل میڈیامیں ایکٹومخیر حضرات کی تعاون سے ممکن بنایاجاتاہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button