تازہ ترین

پورےپاکستان کونچایاہوا ہے،کیا یہ جمہوری نظام ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

 لاہور( آوازچترال) لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست خارج کردی، درخواست گزار کے وکیل پر سخت برہمی کا اظہار۔ لاہور ہائیکورٹ میں عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں تو پھر کیوں درخواست دائر کی۔ وکیل نے جواب دیا کہ میں نے بطور قانون کے طالب علم درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کہا کہ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی، آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ جسٹس امیر  بھٹی  نے کہا کہ کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورےپاکستان کونچایاہوا ہے، کسی میں بھی صبر نہیں ہے، ملک لٹ رہا ہے، مر رہا ہے، سانس نہیں آرہی اور یہاں باتیں ہورہی ہیں۔ عدالت  نے درخواست 10 لاکھ جرمانےکے ساتھ خارج کی جس پر  درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس  لینے کی التجا کی۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر  اسے خارج کردیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button