تازہ ترین

ریسکیو 1122کے کردار …عوامی خدمت میں اپنے لئے ایک اور باب کا اضافہ کیاہے….عوامی حلقے

چترال (نمائندہآوازچترال  ) چترال کے عوامی حلقوں نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سڑکوں میں ہنگامی طور پر ہیوی مشینری لگاکر ٹریفک بحال کرنے پر ریسکیو 1122کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے نے عوامی خدمت میں اپنے لئے ایک اور باب کا اضافہ کیاہے اور چترال میں سڑکوں کی ہنگامی بحالی کے لئے فنڈز اسی ادارے کو تفویض کئے جائیں۔ گزشتہ رات کی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے نتیجے میں چترال شہر کے نواحی گاؤں

چمرکن اور گرم چشمہ روڈ میں متعدد مقامات پر سڑکو ں پہاڑی ملبہ گرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہوگئے تھے جنہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے صاف کرکے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بحال کردی جس کے نتیجے میں رمضان المبارک میں ہزار وں مسافر اپنے منزل مقصود کو پہنچ گئے تو مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کے سامان کی سپلائی کا مسئلہ بھی دور ہوگیا۔ عوامی حلقوں نے کہاکہ اگر ان سڑکوں کے کسٹوڈین ادارے این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کا انتظار کیا جاتا تو کئی دن لگ جاتے لیکن ریسکیو 1122نے ایمرجنسی سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی ہنگامی طور پر بحالی کا کام کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ ہر سال سڑکوں کی مرمت کے لئے حکومتی خزانے سے نکلنے والے AM&Rفنڈز کا کثیر حصہ ریسکیو 1122کو دیا جائے تاکہ اسے وسائل کی قلت کا مسئلہ نہ ہو۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button