تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپر چترال میں بونی-مستوج-شندور روڈ میں جاری کام کا جائزہ لیا۔

چترال (نمائندہ آوازچترال) شاہ عدنان  اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی وزیر زادہ  کے ہمراہ اپر چترال میں بونی-مستوج-شندور روڈ میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہون نے دومادومی کے مقام پر اہلیان اوی کے تحفظات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکہ دار کو لوگوں کے آب نوشی کے نہر فوری بحال کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سردار حکیم صاحب نومنتخب چیرمین تحصیل کونسل مستوج اور دیگر عمائدین علاقہ اپنے تخفظات سے متعلق متعلقہ PD اور AC کو آگاہ کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام موذوں اور حل طلب مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہون نے مذید کہا کہ یہ روڈ عوام کے لئے بن رہا ہے اور اس سلسلے میں عوام کی قربانی بھی درکار ہوگی تاکہ مذکورہ پراجیکٹ بے غیر رکاوٹ کے بروقت مکمل ہوسکے

May be an image of 5 people, people standing and outdoors

May be an image of 6 people, people standing and outdoors

May be an image of 7 people, people standing, road and tree

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button