تازہ ترین

عوامی مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے…ڈپٹی کمشنر لویر چترال

چترال (نمائندہ   آوازچترال) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور مختلف دیہات میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام سے ان کے اجتماعی مسائل سننا، معمولی نوعیت کے مسائل کو موقع پرہی حل کرنا اور دوسرے مسائل کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جس میں مختلف محکمہ جات کے افسران کو اسی مقصد کے لئے شریک کیا جاتا May be an image of 3 people and people standingہے۔ بدھ کے روز دروش ٹاؤن میں منعقد ہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کی شکایت پر جنگلات کی کٹائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جواس قبیح فعل میں ملوث پائے جائیں۔ انہوں May be an image of 4 people and people sittingنے محکمہ ہائے ثانوی تعلیم، خوراک، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ہائر ایجوکیشن اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے بارے میں مختلف عوامی شکایات پر موقع پر ہی موجود متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری کردئیے۔ انہوں نے نومنتخب ویلج چیرمینوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے May be an image of 1 person, standing and sittingمسائل کی نشاندہی میں بھر پورکردار ادا کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھاکر مسائل حل کرے۔ اس موقع پر علاقے کے مسائل بیان کرنے والوں میں قاری جمال عبدالناصر، صدر تجار یونین حاجی گل نواز، رضیت باللہ، حاجی شمشیر دستگیر، نثار دستگیر، عبدالرحیم،محمد اسلام، وقار احمد، May be an image of 6 people, beard and people standingغلام احد، جاوید عالم، مولانا سمیع اللہ، شیر نذیر ِ، عبدالقادر اور دوسروں نے دروش کے علاوہ اس کے نواحی گاؤں ارسون، دمیڑ، بیوڑی اور شیشی کوہ کے مسائل بیان کئے۔ انہوں نے پیسکو کے خلاف بھی شکایات بیان کرتے ہوئے بغیر میٹرریڈنگ صارفین کو بھاری رقم کی بل بھیجنے کی بھی شکایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

May be an image of 10 people

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button