تازہ ترین

عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سےسیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔…عامر لیاقت حسین

کراچی ( آواز چترال نیوز ) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ایک مشورہ دیا ہے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے مزید لکھا کہ ہم دشمنی میں بھی قدر کی حد میں داخل نہیں ہوتے۔ عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان سے سوال کیا کہ کیا بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہے؟ تم سے کہیں (عمر میُں ) چھوٹے ہیں، تم پچھترویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔ چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کیس میں اسرائیل اور انڈیا سے پیسے لینے کا الزام ہے اور معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button