تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

پشاور (  اواز چترال) گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس کی منظوری دے دی گئی ہےاور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button