تازہ ترین

عدم اعتماد متعلق فیصلہ؛حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (  آوازچترال )  پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کےلئے عدالت عظمیٰ درخواست دائر کردی۔ میڈیا ذرائع مطابق حکومت کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 69 آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، سپریم کورٹ کا 7 اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست تحریک  انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر  نے دائر کی ہے۔ اسد عمر نے یہ درخواست بابراعوان اور محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے  5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کےتحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تین اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرکے عدم  اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button