تازہ ترین

نگران وزیراعظم : تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (  آوازچترال)  تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کے جواب میں پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام ارسال کردیئے۔ سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا اور نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام طلب کئے گئے۔ تاہم  عمران خان نے نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال  کردیئے ہیں، کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button