بلدیاتی انتخابات میں حمایت اور تعاوں پربھٹو شہید کے جیالوں کا شکریہ۔۔۔فضل ربی جان
-
چترال(بشیرحسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی چترال لوئر کے صدر انجینئر فضل ربی جان اور تحصیل چیئرمین کے اُمیدوار قاضی فیصل سعید نےبلدیاتی انتخابا ت میں حمایت اور تعاون پر پارٹی کے میں عہدیداروں،کارکنوں،بھٹو شہید کے شیدائیوں اور جیالوں کے ساتھ تحصیل چترال کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران لٹکوہ،ارکاری،شوغور،کریم آباد،علاقہ کوہ،ٹاون،بروز،ایون،وادی کالاش کے عوام نے جس والہانہ طریقے سے پارٹی قیادت کا استقبال کیا جس طرح پارٹی قیادت کی مہمان نوازی کی وہ بے مثال محبت کے ثبوت کے لئے کافی تھی۔قاضی فیصل سعید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھینگے۔اُنہوں نے نومنتخب تحصیل چیئرمین شہزادہ امان الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمیدکا اظہار کیا کہ وہ اپنے عہدے کا فائدہ اُٹھا کرلوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔