تازہ ترین

امریکا نے عمران خان کے الزامات پھر رد کردیئے

      امریکا(  اوازچترال ) امریکا نے عمران خان کی جانب سے لگائے الزامات ایک بار پھر رد کردیئے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصول صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے بھی ہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے۔  امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button