تازہ ترین

غواگے گاڑی دریا میں گرنے سے ڈرائیور لاپتہ دوزخمی

چترال(  اوازچترال )سین لشٹ سے چترال ٹاون آنے والی گاڑی مشانگول ڈی سی پارک کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے دریا چترال میں گرگئی۔جسمیں ڈرائیورسمیت تین افراد سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق گاڑی سین لشٹ سے چترال آتے ہوئے شام ساڑھے سات بجے کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے دریا میں گرگئی جسے ڈرائیور ناصر ولد قیوم ساکن سین لشٹ جو اپنے ماں با پ کا اکلوتا بیٹا بتایا جاتا ہے چلارہا تھا جو کہ دریا میں لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری جبکہ دوافراد کو مقامی افراد نے دریا سے زندہ نکالا جو معمولی زخمی بتائے جارہے ہیں جس میں عبدالاحد ولد گلزار سکنہ سین اور دوسرا نام نامعلوم شامل ہیں۔گاڑی کو ریسکیو 1122نے دریا سے نکالا اور ناصر کی تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button